سلامت سکول سسٹم کے طلباء کا جناح ہاؤس کا دورہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

سلامت سکول سسٹم کے طلباء کا جناح ہاؤس کا دورہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
کیپشن: Students of Salamat School System visit Jinnah House, express solidarity with Pakistan Army

ایک نیوز: سلامت سکول سسٹم کے طلباء نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق طلباء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہم نے جناح ہاؤس میں 9 مئی کو ہونیوالی تباہی دیکھی جس پہ ہمیں بہت دکھ ہوا”۔ “جو لوگ جناح کے گھر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہوسکتے”۔ 

ان کا کہنا تھا کہ “یہ ہمارے قائد کا گھر تھا اور ان بے رحموں نے اسے بھی نہ چھوڑا”۔ “سانحہ 9 مئی میں ملوث تخریب کاروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے”۔ 

طلباء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

طلباء کے وفد نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ “اس افسوسناک شرپسندی میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسی تخریب کاری کرنے کا نہ سوچے”۔