ایک نیوز: غیر قانونی تارکین وطن کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ رضا کارانہ طور پر اکتیس اکتوبر تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغانی وطن واپس گئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔31 اکتوبر کو 21,536 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
21,536 افغان شہریوں میں 7292 مرد، 5280 خواتین اور 8964 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے319 گاڑیوں میں 883 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
اب تک کل 126,017 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔