ایک نیوز:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“کےدوٹیزرکوبھارتی سینسربورڈنےاجازت دیدی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“کی کہانی میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق”ڈنکی“ کا ایک ٹیزر سلمان خان کی فلم”ٹائیگر3“کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم”ڈنکی“کےدوٹیزرکوبھارتی سینسربورڈسےاجازت ملی ہے۔پہلے ٹیزر کا دورانیہ58 سیکنڈ جبکہ دوسرے ٹیزر کا دورانیہ ایک منٹ58 سیکنڈ ہے اور دونوں کی”یو“ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
” ڈنکی“21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی اور اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں” پٹھان“ اور”جوان“ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ مبینہ طور”ڈنکی“ ایک کامیڈی ڈراما ہےجس میں حقیقت پرمبنی کہانی پیش کی گئی ہے۔