ایک نیوز:چین کی مشہورآئی ٹی کمپنیاں بیدواورعلی بابانےاپنےآن لائن نقشوں سےاسرائیل کانام خارج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق 7 اکتوبر سےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،اسرائیلی بمباری سےغزہ میں ہرطرف تباہی کامنظرہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آن لائن ریٹیلر چینی کمپنی علی بابا اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی بیدو کے آن لائن نقشوں پر اب اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کےمطابق بیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی”تسلیم شدہ“ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں لین بیدو کے آن لائن نقشے میں ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام بھی آن لائن نقشوں پر موجود ہے لیکن اسرائیل کا نام موجود نہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سےکوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
شہید افراد میں3542 بچے اور2187 خواتین بھی شامل ہیں،اسی طرح اب تک21 ہزار543 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
چینی کمپنیوں نےآن لائن نقشوں سےاسرائیل کانام ہٹادیا
Nov 01, 2023 | 01:26 AM