ایک نیوز : سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی جانب سے سانتھ جے وردھنے 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روساندا گاماگے 66 اور پلندو پریرا 47 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے عبید شاہ، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
سری لنکا کے 294 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم صرف 128 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس 57 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ سری لنکا کی جانب سے وہاس تھیومیکا اور مالشا تھاروپاتھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے ون ڈے سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔