لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 150کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔فلم کو پاکستان متحدہ عرب امارات کینیڈا امریکہ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے فلمی شائقین سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، فلمی حلقوں کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ جلد 200کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔