ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچز فیصل آباد سے ملتان کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اس فیصلے کے خلاف مقامی کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا مستقبل برباد کررہا ہے۔ تیسرے بڑے شہر کے ساتھ اس قدر ناانصافی کرکے ان کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل میچز نہیں ہوں گے تو کھلاڑی کیسے نکلیں گے؟
کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا کہ لگتا ہے پی سی بی فیصل آباد کی کرکٹ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی اپنی من مانیاں بند کرے۔