دوست مزاری کو لے کر جانیوالی اینٹی کرپشن کی ٹیم پر حملہ 

An attack on the anti-corruption team carrying Dost Mazari
کیپشن: An attack on the anti-corruption team carrying Dost Mazari

ایک نیوز نیوز :سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزار ی کو عدالت پیش کرنیوالی اینٹی کرپشن کی ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے دوست محمد مزاری کا مزید دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی،اس موقع پر دوست مزاری کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں نے اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ کردیا ۔
دوست مزاری کے ساتھ آئے لوگوں کی اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد  لوگوں نے اینٹی کرپشن اہلکاروں پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی، مشتعل افراد نے کہا کہ دوست مزاری کو ضلع کچہری سے واپس لے جانے نہیں دیں گے ۔