ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمے کی تفتیش کرنے والے افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن میں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمے کے معاملے پر عدنان بخاری کو سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر تبدیل کردیا گیا۔کیس کی تفتیش تھانہ سبزہ زارمیں تعینات انسپکٹر عدنان بخاری کے پاس تھی ، تھانہ سبزہ زار میں سب انسپکٹر محسن کاہلوں انچارج انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
کیس کی تفتیش کا اختیار انسپکٹر رینک کے پاس ہے جبکہ کیس کی تفتیش کے لیے صدر ڈویژن میں 2 انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہیں۔مانگامنڈی میں انسپکٹرزاہد سلیم اور نواب ٹاؤن میں انسپکٹر نویداعون تعینات ہیں ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیس کے تفتیشی افسر سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔
مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل
Nov 01, 2022 | 21:19 PM