سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

Nov 01, 2022 | 20:05 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 544 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1653 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں