موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، چودھری شجاعت حسین نے خاموشی توڑ دی

Nov 01, 2022 | 19:09 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین نے ملکی سیاسی صورتحال پر خاموشی توڑ دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو غلط رنگ دیا جارہا ہے حالانکہ انہوں نے قومی سلامتی، امن و امان اور معاشی صورتحال کے نکات اجاگر کیے ہیں۔ 

انہوں نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کو غلط رنگ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ قومی اداروں پر فخر ہے، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کی نفی ممکن نہیں۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ سے فساد اور انارکی نہیں پھیلنی چاہیے۔ 

مزیدخبریں