لانگ مارچ میں افسوسناک واقعہ، بزرگ شہری ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

Nov 01, 2022 | 19:04 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ایک مرتبہ پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ گوجرانوالا میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

تحریک انصاف کے رہنما واقعہ سے لاعلم ہیں اور کارکن بھی بدستور شور شرابے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ دو دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوارن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی لانگ مارچ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ اسی روز نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم بھی عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

صدف عمران خان کے انٹرویو کے لئے کنٹینر پرجانے کی کوشش کررہی تھیں کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں، حادثہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا۔

مزیدخبریں