ایک نیوز نیوز: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔
یاد رہے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی جاچکی ہے۔