ایک نیوز نیوز: پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ہیرو فواد خان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کو صحت کے مسائل درپیش تھے اور یہاں تک کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم نے پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
فواد خان کا کہنا ہے کہ انہیں شوٹنگ کے دوران وزن بڑھانے کے باعث کئی مشکلات کا سامنا ہوا۔ فواد خان نے بتایا کہ ' شوٹنگ کے آغاز سے قبل میرا وزن 75 کلو تھا اور فلم کے لیے مجھے 100 کلو تک وزن کرنا تھا۔ میں 17 برس کی عمر سے ذیابیطس ون کا مریض ہوں۔ اسی لیے مجھے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن لیجنڈ آف مولا جٹ کیلئے ناچاہتے ہوئے بھی وزن بڑھایا اور وزن بڑھنے کے باعث گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
افواد خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کئی دن تک ہسپتال میں داخل رہے تھے۔ لیکن مجھے مولا جٹ کے کردار کا شوق تھا۔ اسی لیے وزن بڑھایا جس سے میری جسمانی صحت متاثر ہوئی'۔