بھارت، پاکستان کیساتھ کسی قسم کی باہمی سیریز نہیں کھیلے گا: بی سی سی آئی

Nov 01, 2022 | 16:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔  بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔

آفیشل کا کہنا ہے کہ  اگر مودی حکومت اجازت نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہیں ہے۔ دبئی میں اے سی سی میٹنگ کے دوران رمیز راجہ نے ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی مگر بھارتی حکومت نے اس میں بھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ  آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل نے کہا ہے کہ میلبرن اسٹیڈیم میں دونوں روایتی حریفوں کے مابین ٹیسٹ میچ کیلیے بات چیت ہورہی ہے۔  جہاں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے جبکہ تینوں ملکوں کو شامل کرکے ون ڈے سیریز بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں