اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کیخلاف نئی درخواست دائر کردی

Nov 01, 2022 | 16:11 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔

کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس دوران اداکار فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت 5 نومبر بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کو 29 نومبر تک ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں