بھارتی کرکٹ ٹیم میں حجام کا بیٹا جگہ بنانے میں کامیاب

kuldeep sean indian fast bowler
کیپشن: kuldeep sean indian fast bowler
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  بھارتی کرکٹ ٹیم میں حجام کے بیٹے کو جگہ مل گئی ۔۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 26 سالہ کلدیپ سین کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا میڈل کال اپ ملا ہے۔ 

 ٹیم انڈیا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے کچھ ہی دن بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل سمیت کئی اسٹارز کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر تیز گیند باز بھونیشور کمار اور محمد شمی کو بھی ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کلدیپ سین جیسے نوجوان کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے فاسٹ باؤلر کلدیپ سین  کی گیند کرانے کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے لیے 2022 کے سیزن کے دوران لائم لائٹ حاصل کی تھی۔ انہوں نے فرنچائزی کے لیے 7 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں ۔

انہوں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف IPL 2022 کے میچ میں راجستھان رائلز کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ 

آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں راجستھان رائلز نے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کلدیپ سین   کو 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ رائلز کے فاسٹ باؤلر کلدیپ سین  ایک سادہ بیک گراؤنڈ سے تھے، کیونکہ ان کے والد رامپال سین ​​مدھیہ پردیش کے ریوا میں سرمور چوراہا پر ایک چھوٹا سا سیلون چلاتے ہیں۔