ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی جانب اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا۔
شہر گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگا دیے گئے ہیں۔
عمران خان کے خلاف لگائے بینرز پر ’گھڑی چور‘ اور ’توشہ خانہ چور نامنظور‘ جیسے نعرے درج ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اِن بینرز کو ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔