ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز ہوگیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آج کا دن کا دن ہمارا مارچ گوجرانوالہ کی حدود میں ہی رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا پانچواں روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ کی حدود میں رہا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید اوردیگر پارٹی رہنما بھی کنٹینر پر موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نے جگہ جگہ کارکنوں سے پرجوش خطاب کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کنگنی والا بائی پاس سے اپنی منزل کی جانب رواں ہوا۔ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ سپر ایشیا چوک پہنچا تو عوام کے جم غفیر نےعمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔
خیال رہے آزادی مارچ کے آج کے دن کےآغاز کے لئے مقام تبدیل کیا گیا تھا ، جس کے مطابق لانگ مارچ چن دا قلعہ کے بجائے گنگنی والا بائی پاس سے شروع ہوگا۔
یاد رہے تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔
نئے شیڈول کےمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔
جس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔
نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔