انجیکشن کے خوف کی علامات اور نقصانات

Nov 01, 2022 | 14:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: انجیکشن لگوانے سےبچے ہی نہیں بلکہ  بڑی عمر کے افراد بھی  خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ خوف کی وجہ سے ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انجیکشن کا خوف کبھی کبھار انسان کے لیے زیادہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین  صحت کا کہنا ہے کہ  انجیکشن سے خوف زدہ ہونے کی کیفیت کے لیے ’ٹرائپینو فوبیا‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

انجیکشن کے ڈر کی علامات

انجیکشن کے خوف کی علامات ہر شخص میں مختلف طرح سے ظاہر ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ انجیکشن لگواتے ہوئے جسم میں کمزوری محسوس کرتے ہیں لیکن اس کے خوف کی چند عمومی علامات بھی ہیں۔ جس میں 
۔ سینے میں گھٹن اور سانس میں دشواری
۔ چکر آنا اور متلی
۔ دل کی دھڑکن تیز ہونا
۔ پسینہ آنا
بعض افراد  کا خون اور سوئی دیکھ کر جسم کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بے ہوش بھی ہو سکتے ہیں۔

بعض افراد میں انجیکشن سے ڈرنے کی وجہ ماضی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوئے تھے۔ماضی میں ہونے والا ناخوشگوار واقعہ بھی اس خوف کی وجہ ہو سکتا ہے۔

اگر سانس سے متعلق مشق کی جائے تو انجیکشن لگواتے ہوئے آپ سکون حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر اس وقت لمبے اور گہرے سانس لیے جائیں تو خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھتی ہے۔اس کے لیے چار سکینڈز تک سانس اندر کھینیچیں اور اتنے ہی دورانیے کے لیے سانس باہر چھوڑیں۔

مزیدخبریں