عمران خان نااہلی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

Nov 01, 2022 | 14:28 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:توشہ خانہ ریفرنس /  الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا  تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے 3صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامے کے مطابق نااہلی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری  کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو میانوالی کا ضمنی الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں۔ 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے  دس نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ۔

مزیدخبریں