مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 75 سالوں میں 4 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا

Nov 01, 2022 | 13:54 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج گزشتہ 75 برسوں میں چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر 1947 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے 35 لاکھ سے زائد کشمیری آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2022 تک 96 ہزار 1سو 40 کشمیری شہید کیے جن میں سے 7ہزار 2 سو65 کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1 لاکھ 65 ہزار2 سو 93 افراد کو گرفتار کیا اور 1 لاکھ 10 ہزار 4 سو 95 مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار 9 سو 51 خواتین بیوہ جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 8 سو83 بچے یتیم ہوئے ہیں۔

 بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 11ہزار 2 سو 56خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں