ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر قیادت لانگ مارچ آج گوجرانولہ س( چن دا قلعہ ) سے روانہ ہوگیا ہے جو کہ گودنالا والا باغ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ کل بروز بدھ مارچ گکھڑ کے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔
اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر کے ہیوی بل بورڈز مری روڈ پر نصب کردیے گئے۔میٹرو ٹریکس پر بھی خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ ممکنہ طور پر مری روڈ سے شہر میں داخل ہوگا اور فیض آباد انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔