دلبرداشتہ باپ نے 2 کمسن بچوں کو زہر دے دیا

Nov 01, 2022 | 13:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں  کھاریانوالہ میں سنگدل باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے دو بچوں کو زہر دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد الیاس نامی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی اور  گھریلو حا لات سے تنگ آکر اپنےکمسن  بچوں کو بھی زہر دے دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا

بچوں کی شناخت 9سالہ بسمہ اور 7سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ تھانہ بھکھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کو جلد از جلد حراست میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-01/news-1667291069-2722.mp4

مزیدخبریں