ایک نیوز نیوز: گینگز کی جانب جان سے مارنے کی دھمکیاں ، سلمان خان کو بھارتی حکومت کی طرف سے وائی پلس سکیورٹی فراہم کردی گئی ۔
ایک رپورٹ کے مطابق، اداکار سلمان خان، اکشے کمار، اور انوپم کھیر کو مہاراشٹر حکومت کی طرف سے Y+ سیکورٹی کور دیا ہے۔ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان کی دھمکیوں کا سامنا ہے، یادرہے لارنس بشنوئی گینگ ہی معروف گلوکار سدھو موس والا کے قتل میں ملوث ہے ۔ ان سیکورٹی خدشات کی روشنی میں، مہاراشٹر حکومت نے اداکار کی سیکورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو بھی کیٹیگری سیکیورٹی کور دیا گیا ہے۔
یادرہے سلمان خان اور ان کے والد رائٹر سلیم خان کو میں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا، جسے تجربہ کار مصنف کے محافظوں نے دیکھا تھا۔ وائی پلس سکیورٹی کے تحت اب سلمان خان کے پاس ہر وقت چار مسلح سکیورٹی اہلکار ہوں گے۔ اسی طرح اکشے کمار کو اب ایکس کیٹگری کی سیکیورٹی دی جائے گی، یعنی ان کی حفاظت کے لیے شفٹوں میں تین سیکیورٹی اہلکار ہوں گے۔ انوپم کھیر کو بھی اسی سطح کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کا خرچ یہ وی آئی پی شخصیات خود برداشت کریں گی۔