یوکرائن جنگ ، روسی صدر پوتن کی قریبی صحافی لتھوانیا فرار

Nov 01, 2022 | 12:42 PM

ایک نیوز نیوز: یوکرائن جنگ، روسی صدر ولادی میر پوتین  کی  قریبی صحافی ٹی وی میزبان بھی انہیں چھوڑ کر لتھوانیا فرار ہوگئیں۔

لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں انٹیلی جنس سروسز نے بتایا کہ معروف روسی صحافی اور ٹی وی میزبان کیسنیا سوبچک اور صدر ولادیمیر پوتن کی بپتسمہ یافتہ بیٹی ماسکو میں پولیس کے ان کے ایک گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد لتھوانیا فرار ہو گئی ہیں۔

کیسنیا روس کی ایک معروف میڈیا پرسن ہیں، جو صحافت میں کیریئر شروع کرنے سے پہلے ایک رئیلٹی شو کی میزبان کے طور پر شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوبچک ماسکو سے دبئی کے راستے استنبول کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ خرید کر روسی حکام کو دھوکہ دے کر منگل کی شب بیلاروس کے راستے لتھوانیا کی سرحد کے پار پہنچ گئیں۔

آن لائن گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سوبچک کو اپنا چہرہ ڈھانپے، ٹوپی پہنے اور پیدل لتھوانیا کی سرحد کو عبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 دوسری طرف روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’تاس‘ کے مطابق ملک کی سکیورٹی سروسز کے پاس سوبچک کے اسی مجرمانہ کیس میں ملزم کے طور پر اس کے میڈیا ڈائریکٹر کرل سکھانوف کے وارنٹ گرفتاری تھے

مزیدخبریں