انسٹا گرام 8 گھنٹوں کی بندش کے بعد دوبارہ بحال،لاکھوں صارفین پریشان

instagram bug resolved
کیپشن: instagram bug resolved
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام  8 گھنٹے ڈاون  رہنے کے بعد بحال ہوگیا ، ایک سافٹ ویئر بگ (غلطی) کو ٹھیک کر دیا ہے، انسٹاگرام کا وضاحتی ٹویٹ۔

میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریشن کی ملکیت والے انسٹاگرام نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے اس مسئلے کو اب حل کر لیا ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی اور فالوورز کی تعداد میں کچھ لوگوں کے لیے عارضی تبدیلی آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے صارفین کو انسٹاگرام کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہورہا ہے جس میں انہیں بتایا جارہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ معطل ہوگیا ہے۔کئی انسٹاگرام صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کھولتے وقت اکاؤنٹ معطلی کا پیغام مل رہا ہے۔

میسیج  میں انسٹاگرام کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کیا جارہا ہے، آپ اس فیصلے سے 30 دن کے اندر تک غیر متفق ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری آرہی ہے، ہمیں اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

ہزاروں صارفین تقریباً آٹھ گھنٹے تک فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے اور اکاؤنٹس معطل ہونے کی شکایات درج کی گئی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا، ان تقریباً آٹھ گھنٹوں کے دوران انٹساگرام کو ایڈیٹ کیا جارہا تھا۔
اسی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں وسیع فروخت کے درمیان میٹا کے حصص 6.1 فیصد نیچے بند ہوئے۔