لوڈ شیڈنگ شروع، سوئی گیس کب کب ملے گی ؟ محکمے نے بتادیا

Nov 01, 2022 | 11:22 AM

سدھیر چودھری :  سردی شروع ہونے سے قبل گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، صارفین کو سوئی گیس کب کب ملے گی ، محکمہ سوئی ناردرن گیس نے بتا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ لاہورکے مختلف علاقوں  باغبانپورہ، سنگھ پورہ، مرغزار کالونی، سبزہ زار، سکیم موڑ سمیت دیگر علاقوں سے گیس غائب رہی جبکہ  ہربنس پورہ، تاج باغ، داروغہ والا اور سلامت پورہ میں گیس کا پریشر کم ہو گیا۔

محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ  امسال سردیوں میں گیس کی قلت ہو گی۔  جس کے باعث گھریلو صارفین کو صبح، دوپہر اور شام کو کھانا پکانے کے لئے گیس ملے گی۔ صبح 6 سے 8، دوپہر 12 سے 2 اور رات کو 7 سے 9 بجے گیس ملے گی۔

جواد نسیم نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہوچکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سیدجواد نسیم نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہوچکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو ٹیل پر ہیں وہاں گیس پریشر کم ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں