امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ

 مسلم امیدواروں کی تعداد پہلے  سے بہت زیادہ ہے۔
کیپشن: مسلم امیدواروں کی تعداد پہلے  سے بہت زیادہ ہے۔

ایک نیوز نیوز: امریکا میں مسلمان ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن سے قبل مسلم مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے خود کو  ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروایاہے۔ 2016 کے صدارتی انتخابات میں 60 فیصد امریکی مسلم شہریوں نے خود کو ووٹر کی نسبت سے رجسٹرڈ کروایا تھا ۔  اس سال یہ تعداد  81 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس مرتبہ مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد پہلے  سے بہت زیادہ ہے۔

  اس بار مختلف ریاستوں میں ایوان،کونسل اور بورڈ سمیت مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے کیلئے بھی مسلم امریکیوں کی بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔