پاکستانی لوک گلوکار سائیں ظہور ، زر سانگا کے نام ایک اور اعزاز

Nov 01, 2022 | 10:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوش: پاکستانی لوک گلوکاروں نے ایک اور   شاندار اعزاز حاصل کر لیا ہے۔دو لوک گلوکاروں سائیں ظہور اور زر سانگاکو آغا خان میوزک ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی فوک گلوکار سائیں ظہور کو صوفی گلوکاری پر اور خیبرپختونخوا کی پشتون فوک گلوکارہ زرسانگا کو  پشتون موسیقی کو آج بھی زندہ رکھنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 آغا خان میوزک ایوارڈز 2022 کے ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک سے 400 مسلمان موسیقاروں کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

آغا خان میوزک ایوارڈز کا انعقاد تین سال بعد کیا جاتا ہے جس میں مسلمان موسیقاروں کی خدمات، موسیقی میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور  ان کے عزم کی وجہ سے انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

مزیدخبریں