عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90 روز کردیا گیا

Nov 01, 2022 | 10:12 AM

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب حج اور عمرہ وزارت کے حکام نےعمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90 روز کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آنے والے اب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت کسی بھی دوسرے شہر کا سفر  کرسکیں گے۔

حکام نے مزید کہا کہ عمرہ ویزے کا انتہائی دورانیہ 30 روز سے بڑھا کر 90 روز کردیا گیا ہے۔ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر سزا دی جائے گی۔

 وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین داخلہ ویزہ فیس ادا کر کے سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں