روس سے 3 لاکھ ٹن سستی گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

    روس سے 3 لاکھ ٹن سستی گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

ایک نیوز نیوز: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس 

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس سے 3 لاکھ ٹن گندم 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب درآمد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانےکے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی۔ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کیلئے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری بھی دے دی۔