ٹویٹر پر 20ڈالر ماہانہ فیس 

Nov 01, 2022 | 00:24 AM

ایک نیوز نیوز :ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹرکے تصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے سسٹم بنانے کے لیے انجینئرز کو 7 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کے صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے وارننگ دی گئی ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تصدیقی عمل کے علاوہ  ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

مزیدخبریں