ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن معروف احمد کے مطابق گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چن دا قلعہ سے راہوالی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چوتھے روز گوجرانوالا کے علاقے چن دا قلعہ پہنچ گیا اور دوبارہ مارچ کا آغاز چن دا قلعہ سے ہوگا۔