ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے بھائ کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکے ہیں۔
ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب تک 37 ضمنی انتخابات میں سے 29 انتخابات میں ساری جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست تو کیا مناسب مقابلہ بھی نہیں دے سکیں، آپ کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے۔ اب بھی اگر آپ آمرانہ سوچ سے باہر نہ آئے تو انجام بھی آنتوں والا ہو گا۔