ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے بھائ کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکے ہیں۔
آپ کے بھائ کی حکومت ہے اس حکومت پر آپ کا اپنا اعتماد یہ ہے کہ آپ لندن سے واپس آنے کو تیار نہیں، عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر آپ کے پلٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ سے فرار اختیار کر رہے ہیں آمریت کی کوکھ میں جنم لینے والے کب جمہوری ہو سکے ہیں https://t.co/796vd55yuI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2022
ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب تک 37 ضمنی انتخابات میں سے 29 انتخابات میں ساری جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست تو کیا مناسب مقابلہ بھی نہیں دے سکیں، آپ کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے۔ اب بھی اگر آپ آمرانہ سوچ سے باہر نہ آئے تو انجام بھی آنتوں والا ہو گا۔
اب تک 37 ضمنی انتخابات میں سے 29 انتخابات میں ساری جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست تو کیا مناسب مقابلہ بھی نہی دے سکیں، آپ کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے اب بھی اگر آپ آمرانہ سوچ سے باہر نہ آئے تو انجام بھی آنتوں والا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2022