ویب ڈیسک:انسٹاگرام کا دوسروں کی ویڈیو پوسٹ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،ریکومینڈیشن الگورتھم کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو کم فالوورز والے صارفین کی ریلز ویڈیوز کو زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے چھوٹے اکاؤنٹس کے مواد کو زیادہ تقسیم کرنے کے حوالے سے ریلز رینکنگ میں تبدیلیاں لانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے رینکنگ سسٹم کو درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کم فالوورز والے اکاؤنٹس کو اپنا مواد زیادہ افراد تک پہنچانے میں مدد ملے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ابھی زیادہ مقبول صارفین کی جانب سے دیگر افراد کے مواد کو پوسٹ کیا جاتا ہے اور ان کی ویڈیوز کو زیادہ افراد تک رسائی ملتی ہے، جبکہ اوریجنل مواد تیار کرنے والے چھوٹے اکاؤنٹس پیچھے رہ جاتے ہیں۔