یوٹیوب ٹی وی ایپ پر دلچسپ فیچر متعارف 

یوٹیوب ٹی وی ایپ پر دلچسپ فیچر متعارف 
کیپشن: یوٹیوب ٹی وی ایپ پر دلچسپ فیچر متعارف 

 ویب ڈیسک: یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کیا جاتا ہے۔ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ فیچر کچھ عرصے قبل آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب کی 4 لائیو اسٹریم ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس پر دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور طاقتور ہارڈ وئیر کی ضرورت نہیں ہوگی۔اگر آپ یوٹیوب ٹی وی استعمال کرتے ہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے ہوم ٹیب پر نیچے کی جانب اسکرول کریں۔