روس نے شہریت کے قوانین میں نرمی کردی 

May 01, 2024 | 22:03 PM

ایک نیوز :روس نے شہریت کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ملم خواتین کو شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت دے دی۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق نئے قانون کا اطلاق 5 مئی سے ہوگا جس کے تحت شہریت کی درخواست دینے والی خواتین حجاب کے ساتھ اپنی تصاویر ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کراسکیں گی۔
 روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ اگر کسی درخواست گزار (خاتون) کے مذہبی عقائد اسے اجنبیوں کے سامنے سر ڈھانپے بغیر آنے سے روکتے ہوں تو وہ اپنی اسکارف  والی تصاویر جمع کراسکتی ہے۔

مزیدخبریں