امدادی سامان پراسرائیل کاحملہ،ہزاروں ٹن خوراک ضائع

امدادی سامان پراسرائیل کاحملہ،ہزاروں ٹن خوراک ضائع
کیپشن: امدادی سامان پراسرائیل کاحملہ،ہزاروں ٹن خوراک ضائع

ویب ڈیسک:غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔
امدادی ٹرک  اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھےکہ اسرائیلی شدت پسند ٹرکوں  پر چڑھ گئے  اور ٹرکوں پر  رکھی آٹےکی بوریاں زمین  پر  پھینک دیں اور دیگر  خوراک بھی ضائع کردی۔
اس موقع  پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی گئی۔امدادی ٹرک اردن کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔
ادھر  اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں،  رہائشی علاقوں پر بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ سربراہ کا کہنا ہے رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی مزید بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔