ایک نیوز:رواں مالی سال جولائی سے مارچ مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی آمدن 13 ہزار 682 ارب، خرچے 9 ہزار 780 ارب سے تجاوز،جولائی سے مارچ قرضوں پر سود کی مد میں 5 ہزار 517 ارب روپے خرچ،ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 6 ہزار 711 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3815 ارب روپے منتقل کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران نان ٹیکس ریونیو 2517 ارب روپے ریکارڈ،پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے ریکارڈ 719 ارب 59 کروڑ وصولی کی گئی۔گزشتہ سال کے مقابلے 247 ارب زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق دفاع پر 1222 ارب، ترقیاتی منصوبوں پر 270 ارب روپے خرچ ہوئے۔سبسڈیز پر 473 ارب، پینشن کی ادائیگی پر 611 ارب سے زیادہ خرچ ہوئے۔