گورنر سندھ   سے محسن نقوی کی ملاقات،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال

May 01, 2024 | 20:26 PM

ایک نیوز :گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر کامران ٹیسوری اور محسن نقوی ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی  صورتحال ، امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں  امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔جرائم کے خلاف بلا تفریق اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق  کیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے وفاق وصوبہ ایک پیج پر ہیں ۔شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور  اقدامات ضروری ہیں ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ امن و امان کے قیام  میں شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف بھی کی۔

مزیدخبریں