صدرمملکت سے ملاقات میں متحدہ نےشکایات کے انبار لگادیئے

صدرمملکت سے ملاقات میں متحدہ نےشکایات کے انبار لگادیئے
کیپشن: صدرمملکت سے ملاقات میں متحدہ نےشکایات کے انبار لگادیئے

ایک نیوز:کراچی میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں،صدرمملکت سے ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے سندھ حکومت،پولیس کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔

ایم کیو ایم وفد نے کا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں،آصف زرداری کراچی کیلئے وفاقی حکومت سے خصوصی کا اعلان کرانے میں کردار ادا کریں

 صدرمملکت آصف زرداری سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے کنوینئرخالد مقبول ،مصطفی کمال اورڈاکٹر فاروق ستار نے صدر مملکت کے سامنے کراچی میں سٹریٹ کرائم کےاضافے پرسندھ حکومت و پولیس کیخلاف شکایتوں کی پٹاری کھول دی۔کہا کوئی جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ملزمان کی سرپرستی کررہی ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
ایم کیوایم کے وفد نے صدر سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سے کراچی کے لئے خصوصی پیکیج کااعلان کرانےمیں کرداراداکریں ۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ  کراچی کے مسائل پر مل بیٹھ حل کیا جاسکتا ہے۔
 ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے متحدہ کےوفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور امن و امان کی مجموعی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کراچی کی صورتحال پرصدر مملکت  نے بھی شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔