ایک نیوز :صدر آصف علی زرادری سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصلات کے مطابق صدر آصف زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ذرائع ایم کیوایم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک تھا جو آج ختم ہوا، مسلم لیگ ن کے رویے کے بعد ایم کیوایم نے حکمت عملی تبدیل کی۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مل کر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا، وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق صدر سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی سفارش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات چیت کرےگی۔ذرائع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت مسلم لیگ ن کے رویے سےنالاں ہے۔