حکومت نے چینی باشندوں کو بغیرسکیورٹی نکلنےسےروک دیا

May 01, 2024 | 18:50 PM

ایک نیوز:حکومت نے  کاروباری چینی باشندوں کو  پرائیویٹ سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر نکلنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی پابندی کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے سکیورٹی نہ ہونے پر ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خط بھی لکھا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ 2دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا۔ لاہور بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کریں۔ سیکشن آفیسر چائنیز سکیورٹی نے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا ۔

حکام کاکہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے دو دن کی مہلت نجی و سرکاری نان سی پیک منصوبوں کو دی گئی ۔چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں