ایک نیوز:سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کیلئے12ر کنی خصوصی کمیٹی قائم کردی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنویئنر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ہوں گے۔ کمیٹی میں وزیرپارلیمانی امور مجتی شجاع الرحمن ، اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر ، سمیع اللہ خان ،رانا آفتاب احمد خان ،عثما ن لغاری ،افتخار چھچھر ، سردار اویس دریشک ، سارہ احمد ،آمنہ حسن ، جنید افضل ساہی،سردار محمد علی خان بھی ممبر ہوں گے۔
کمیٹی قومی اسمبلی کے رولز کی طرز پنجاب اسمبلی رولز میں ترامیم کے لئے سفارشات دےگی۔ کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے گی۔