ٹی20،ون ڈے،ٹیسٹ پلیئرز کی ریکنگ جاری

ٹی20،ون ڈے،ٹیسٹ پلیئرز کی ریکنگ جاری
کیپشن: ٹی20،ون ڈے،ٹیسٹ پلیئرز کی ریکنگ جاری

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ  پلیئرز کی  رینکنگ جاری کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون،ٹی20میں چوتھے،ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

 ٹی 20ینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا ، پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے،   پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا اور پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر  پرموجود ہیں۔

 ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔