چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
کیپشن: چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

ایک نیوز :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ کے میچز راولپنڈی میں کرائے جانے کی تجویز دی گئی۔ پی سی بی مجوزہ شیڈول تیار کر کے آئی سی سی کو بجھوا دیا۔آئی سی سی نے بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔

 چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بجھوا رکھے ہیں۔وینیوز میں لاہور، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں۔