مریم نوازسےگورنرخیبرپختونخواکی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

May 01, 2024 | 17:26 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

 گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی   کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی  عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین  ہے- 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا  ۔دیگر اکائیوں سے ملکر کام   پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے ۔

وزیراعلیٰ سے گورنر کے پی کے کی ملاقات میں سینٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں