چینی خاتون سے لاہور میں فراڈ پرسفارتخانے کانوٹس 

May 01, 2024 | 17:17 PM

ایک نیوز:چینی خاتون لیو میکسیکا سے لاہور میں کاروبار کے نام پر ایک کروڑ 80لاکھ کے فراڈ پر چائنیز سفارتخانے نے نوٹس لے لیا ۔

چینی خاتون نے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کو درخواست دی تھی شنوائی نہ ہونے پر سفارت خانے کی لیگل ٹیم نے لیو میکسیکا سے رابطہ کر لیا ۔

خاتون کا درخواست میں کہنا تھا کہ  ہال روڈ کے فیصل اور وحید نے ایک کروڑ 80لاکھ کے موبائل ،ایل ڈی ڈیز منگوائیں  تھیں،جنوری 2024کو رقم ادا کرنے کا کہا اب دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا ۔9روز گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی ۔

چائنیز خاتون لیو میکسیکا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں